ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان میں یوریا کی قلت کے لیے مرکزی حکومت ذمہ دار: اشوک گہلوت

راجستھان میں یوریا کی قلت کے لیے مرکزی حکومت ذمہ دار: اشوک گہلوت

Tue, 25 Dec 2018 11:46:49    S.O. News Service

جے پور،25دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاست میں یوریا کی قلت کے لیے مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔گہلوت نے پیر کو الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے مدھیہ پردیش اور راجستھان کو ملنے والی یوریا کی کھیپ کو ہریانہ بھیج دیا جس سے راجستھان میں اس بوائی سیزن میں یوریا کی قلت ہو گئی۔راج بھون میں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں گہلوت نے کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت ہونے کی وجہ سے یوریا کے مسائل پیدا کئے گئے ہیں اور اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ یوریا کی راجستھان اور مدھیہ پردیش کی ریک ہریانہ ٹرانسفرکر دی گئی، جس کی وجہ سے قلت ہوئی۔انہیں معلوم تھا کہ ریاست میں چونکہ حکومت بدلی ہے اس لئے اس طرح کی حرکت جان بوجھ کر پیدا کی گئی ہے۔ اس قسم کی حرکت کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکام کو کسی بھی ضلع میں اس قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لیے ہدایت دی ہے۔راجستھان میں یوریا تھانوں میں بٹنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے الزامات پر جوابی حملہ کرتے ہوئے گہلوت نے کہا کہ 2008 سے 2013 تک کبھی ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا تھا۔وزراء کومحکموں کی تقسیم کے سوال پر گہلوت نے کہا کہ پورٹ فولیو بٹتے ہی پہلی ملاقات ہو جائے گی۔ہمارے پہلی کابینہ کے اجلاس میں منشور کو رکھا جائے گا اور اس پر کام شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ذمہ داری ہے کہ ریاست میں گڈ گورننس کو نافذ کریں۔


Share: